میری فلم ”مالو“ کی شوٹنگ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے‘ظفری خان

میری فلم ”مالو“ کی شوٹنگ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے‘ظفری خان

 لاہور (این این آئی)کامیڈین ظفری خان کی ایکشن فلم ”مالو“ کی شوٹنگ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اس فلم کے رائٹر و پروڈیوسر فیصل محمود ہیں جبکہ کاسٹ میں ظفری خان، شبنم چودھری، شفقت چیمہ، سردار کمال اور دیگر شامل ہیں۔ فلم میں ظفری خان ایک بدمعاش کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ظفری خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سٹیج پر کامیابی سے سفر جاری ہے مگر فلم سٹار بننے کا شوق بہت پرانا ہے۔ اس سے قبل بھی دو فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکا ہوں۔

 ایکشن کردار میں اپنی پرفارمنس کو انجوائے کرتا ہوں۔ میں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر پہچان بنانا چاہتا ہوں۔ میرے خیال میں اس وقت ہماری انڈسٹری کو نئے فلم سٹارز کی اشد ضرورت ہے۔ میں چاہوں گا کہ فلم میکرز اب نئے چہروں کو انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کا موقع فراہم کریں۔ مالو کی شوٹنگ تیز ی سے جاری ہے۔ اسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید : کلچر