نئی نسل کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوں، امیتابھ بچن

نئی نسل کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوں، امیتابھ بچن

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ نئی نسل کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارتی ٹی وی ریالٹی شو ” بوگی ووگی “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں وہ اپنی نئی فلم ” بھوت ناتھ ریٹرنز “ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں شریک ہوئے ۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر وہ حیران ہوتے ہیں کہ انہیں کام پر کس قدر عبورحاصل ہے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کا وہ معیار دیکھا جو اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آیا، جسے وہ سراہنے کے ساتھ ساتھ اس کی کامیابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔ فلم ”بھوت ناتھ ریٹرنز “ جس کی ہدایات نتیش تیواری نے دی ہیں 11اپریل کو سینما گھروں کی زنیت بنے گی۔

مزید : کلچر