یورپی یونین نے بھارتی آم اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

یورپی یونین نے بھارتی آم اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین نے بھارتی آم اور سبزیوں میں کیڑوں اور جراثیم کی موجودگی پر سخت تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے ان کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آموں اور سبزیوں پر پابندی پودوں کے تحفظ کے حوالے سے یورپی یونین کی قائمہ کمیٹی نے عائد کی ہے ۔ اور مئی سے جن پھلوں و سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں تارو ، آم ، کریلا ، بینگن اور لوکی شامل ہیں رپورٹ کے مطابق بھارت سے درآمد کئے جانیوالے آم اور دیگر سبزیوں کے ڈبوں میں کیڑے اور دیگر حشرات الارض موجود پائے گئے تھے جس پر یورپی یونین نے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ کمیشن نے بھارتی آم اور سبزیوں پر پابندی عائد کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزید : عالمی منظر