برطانیہ پابندیوں کے باوجود روس سے براہ راست گیس خریدنے کے لیے تیار

برطانیہ پابندیوں کے باوجود روس سے براہ راست گیس خریدنے کے لیے تیار

ماسکو(اے پی پی) برطانیہ روس سے براہ راست گیس خریدنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔یہ بات برطانوی اخبار ہافنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔ برطانیہ کی سب سے بڑی توانائی کی کمپنی سینٹریکا جو برٹش گیس کمپنی کی مالک ہے، اس سال اکتوبر میں روس سے گیس کی براہ راست درآمد شروع کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گیس کی پیداوار میں ہر سال سات فی صد کمی ہوتی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ابھی تک برطانیہ روس سے گیس براہ راست درآمد نہیں کرتا، روسی گیس برطانیہ کو جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کے راستے ملتی ہے۔

مزید : عالمی منظر