شام:حضرت اویس قرنی کا مزار اور ملحقہ مسجد دھماکے سے شدید متاثر

شام:حضرت اویس قرنی کا مزار اور ملحقہ مسجد دھماکے سے شدید متاثر

                                      دمشق(اے پی پی) القاعدہ نواز شدت پسند تنظیم داعش نے شامی شہر الرقہ میں حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کا مزار اور اس سے ملحقہ مسجد عمار بن یاسر کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق دھماکے کے نتےجے میں جامع مسجد کی دیواروں سمےت سفید اور فیروزی رنگوں سے مزین مینار بھی زمین بوس ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ حضرت اویس قرنی کا مزار اور اس سے متصل جامع مسجد عمار بن یاسر لبنان، عراق اور ایران سے آنے والے شیعہ مسلک زائرین کی ایک اہم زیارت گاہ سمجھے جاتے ہیں۔ جب سے الرقہ شہر پر شدت پسند تنظیم "داعش" نے قبضہ جمایا ہے تب سے وہاں پر تنظیم نے اپنی مرضی کی حکومت قائم کر رکھی ہے۔ شدت پسند تنظیم ( داعش) نے دھماکے کی زمہ داری قبول کر لی ہے۔

مزید : عالمی منظر