مرسی کے529ساتھیوں کی سزائے موت کے فیصلے پر حکومت نظر ثانی کرے ۔امریکہ

مرسی کے529ساتھیوں کی سزائے موت کے فیصلے پر حکومت نظر ثانی کرے ۔امریکہ ...

                                          عمان (اے پی پی)امریکہ نے کہا ہے کہ مصر کی حکومت معزول صدر محمد مرسی کے 529 ساتھیوں کو دی گئی موت کے سزا کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ اس اچانک اور غیر یقینی عدالتی فیصلے پر انھیں شدید حیرت اور دکھ ہوا کہ کس طرح انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر 529 مخالفین کو موت کی سزا سنادی گئی جو کہ قطعا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر یہ فیصلہ تبدیل کرانے کیلئے اقدامات کرے ، کیونکہ صرف دو سماعتوں میں سزائے موت کا فیصلہ قانونی تقاضے پورے نہیں کرتا۔جان کیری نے کہا کہ مصری حکومت کی منطق جو بھی ہو فیصلہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہے،اس میں انصاف کے انتہائی بنیادی اصولوں کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا۔

مزید : عالمی منظر