ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

سلہٹ (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آج کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ گروپ بی کی ٹیمیں بنگلہ دیش اور انگلینڈ پنجہ آزما ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے دونوں میچ سلہٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں۔ ایونٹ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ گروپ اے کی ٹیمیں آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ پنجہ آزما ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی