افغانستان نے لاریوس ”سپرٹ آف سپورٹس “ ایوارڈ جیت لیا

افغانستان نے لاریوس ”سپرٹ آف سپورٹس “ ایوارڈ جیت لیا

کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک ) افغانستان نے لاریوس ”سپرٹ آف سپورٹس “ ایوارڈ جیت لیا۔ افغانستان کی ٹیم ورلڈ کرکٹ میں تیزی سے اوپر آئی ہے اور اس نے پہلی بار آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ افغانستان کی ٹیم کو مسلسل دو بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے، افغانستان کی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اسے لاریوس ایوارڈ دیا گیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نور محمد مراد نے کوالالمپور میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر نور محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ سپرٹ آف سپورٹس ایوارڈ حاصل کرنے پر فخر ہے اور یہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی