پنجاب انٹرنیشنل یوتھ فیسٹول کےلئے پاکستان ٹچ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز آج شروع ہونگے

پنجاب انٹرنیشنل یوتھ فیسٹول کےلئے پاکستان ٹچ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز ...

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب انٹرنیشنل یوتھ فیسٹول کے زیر اہتمام پاکستان ٹچ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز آج سے لاہور میں شروع ہونگے۔ پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے ان ٹرائلز میں پاکستان ٹچ بال فیڈریشن سے منسلک محکموں کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔ پاکستان ٹچ بال ٹیم کے صدر رائے الطاف حسین کی سربراہی میں بننے والی ٹرائلز کمیٹی کے دیگر ممبران میں سید طاہر فواد شاہ،راجہ اکرم،میاں صفدر حسین اور ظہور احمد شامل ہیں۔پاکستان ٹچ بال فیڈریشن کے سیکرٹری چوہدری ظہور احمد کے مطابق ٹرائلز میں 100 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔

جن میں سے منتحب شدہ کھلاڑیوں کا 15 روزہ کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا جس کی نگرانی ماہر کوچز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی وجہ سے نہ صرف شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ بھی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب انٹرنیشنل یوتھ فیسٹول کے ٹچ بال ایونٹ میں بھارت، ایران، افغانستان، سری لنکا اور نیپال کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی ہے جس کے دوران دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔اایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مرد کھلاڑیوں کے انتحاب کے بعد وویمن ٹیم کا کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جن کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی