آئندہ میچوں میں کامیابی کےلئے غیر معمولی کارکرگی دکھانا ہو گی، سہیل تنویر

آئندہ میچوں میں کامیابی کےلئے غیر معمولی کارکرگی دکھانا ہو گی، سہیل تنویر

ڈھاکہ(سپوٹس ڈیسک) پاکستانی آل راﺅنڈر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بقیہ دو میچوں میں کامیابی کے لیے ٹیم کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کی شکست پر بہت مایوسی ہوئی تاہم ٹیم نے دوسرے میچ میں کینگروز کے خلاف کامیابی حاصل کر کے بہت خوشی دی۔ انہوں نے کہا کہ بلے بازوں بالخصوص عمر اکمل کی کارکردگی پلس پوائنٹ ہے، امید ہے کہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں میں غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے نتائج دے گی۔ انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرﺅنگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ٹیم کے گروپ 2 میں شامل تمام ٹیمیں ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں اور انہیں زیر کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں پر سخت محنت کرنا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی