ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی، آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 78 رنز سے شکست دےدی

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی، آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 78 رنز سے شکست دےدی

سلہٹ (سپورٹس ڈیسک) چوتھے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 78 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ آئرش ٹیم 192 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 113 رنز بنا سکی۔ میگ لیننگ نے ریکارڈ ساز 126 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ جمعرات کو سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 191 رنز بنائے، کپتان میگ لیننگ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور بنائی، لیننگ نے 4 چھکوں اور 18 چوکوں کی مدد سے 126 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ایسوبیل جائس، ایمیئر رچرڈسن اور ایلینا ٹائس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آئرش ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 113 رنز بنا سکی۔ ایسوبیل جائس 28 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی