قومی ویمن سکوائش چیمپئن شپ کافائنل آج رفعت خان اور مقدس اشرف کے درمیان کھیلا جائے گا

قومی ویمن سکوائش چیمپئن شپ کافائنل آج رفعت خان اور مقدس اشرف کے درمیان کھیلا ...

اسلام آباد (اے پی پی) پانچویں آئی سی ایم ایس قومی ویمن سکوائش چیمپئن شپ میں رفعت خان اور مقدس اشرف نے ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی۔ پی اے ایف ہاشم خان سکوائش کمپلیکس پشاور میں جاری چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی رفعت خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی چیمپئن زویا خالد کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی