پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی تنظیم نو کا کام تیزی سے جاری ہے: ایم پی اے عبدرﺅف مغل

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی تنظیم نو کا کام تیزی سے جاری ہے: ایم پی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی تنظیم نو کا کام تیزی سے جاری ہے اور تمام برانچوں کو آٹو میٹڈ کرنے کے ساتھ ساتھ آن لائن سروس، انٹر نیٹ اور ای میل سروس فراہم کردی گئی ہے۔ اس کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب عبدالرﺅف مغل نے گوجرانوالہ میں بینک کی تیسری ماڈل برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خواہش ہے کہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کا بینکنگ کے شعبہ میں نمایاں مقام ہو اور وہ بالخصوص کاشتکاروں اور اپنے کلائنٹس کو تمام سہولیات فراہم کرے ۔


صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک سید طلعت محمود نے کہا کہ 30 جون 2014ءتک بینک کی 9 برانچوں کو ماڈل بینک کی سطح پر تیار کرلیا جائے گا اور جلد ہی باقی برانچوں کو دیگر کمرشل بینکوں کی سطح پر لایا جائے گا۔ جہاں پر کلائنٹس کو جدید بینکاری کی تمام سہولیات میسر ہونگی انہوں نے کہا کہ اس وقت بینکنگ کے شعبہ میں سخت مقابلے کی فضاءہے۔ اب وہ ہی بینک ترقی کی منازل طے کرے گا جو اپنے کلائنٹس کو بہترین سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی برانچوں کی ظاہری حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے سٹاف کو بھی اس سطح کی ٹریننگ دے رہے ہیں کہ وہ مقابلے کی اس فضاءمیں بہترین کام کر سکیں۔ صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک نے کہا کہ فصل خریف 2013ءکی وصولی 99.59 فیصد کے حساب کی ہے اور بینک کے غیر فعال قرضہ جات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ سال 2013ءمیں بینک نے ریکارڈ منافع بھی کمایا ہے۔ بینک کے سینئر افسران اور کلائنٹس کی بھاری تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

مزید :

کامرس -