کراچی فش ہاربر کا کنٹرول نیوی کے حوالے کیا جائے ،او ڈی اے ایف

کراچی فش ہاربر کا کنٹرول نیوی کے حوالے کیا جائے ،او ڈی اے ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)آئس ڈیلر ایسوسی ایشن فار فشریز کے صدر نثار محمد نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی فش ہاربر کا کنٹرول فوری طور پر پاکستان نیوی کے حوالے کیا جائے اور ہمیں ہمیں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی موجودہ انتظامیہ کی زیادتیوں سے نجات دلائی جائے ۔وہ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم فش ہاربر پر برف کے کاروبار سے وابستہ ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کی انتظامیہ نے برف کی فی بلک پر دس روپے کے حساب سے بھتہ طلب کیا ہے ۔جب ہم نے انکار کیا تو انہوں نے ہماری گاڑیوں کو روکنا شروع کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگرہم پیسے نہیں دیں گے تو پھر ہماری گاڑیوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت فش ہاربر پر اوسطاً 20سے 25کروڑ مچھلی اور جھینگوں کی لینڈنگ ہوتی ہے ،جس کا کمیشن لاکھوں روپے بنتا ہے ۔اگر مچھلیوں اور جھینگوں کو بروقت برف نہ ملے تو وہ خراب ہوجاتے ہیں ،جس سے نہ صرف ماہی گیروں کا نقصان ہوگا بلکہ زرمبادلہ پر بھی اثر پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو یکم اپریل سے فش ہاربر پر برف کی تقسیم کو روک دیا جائے گا ۔

مزید :

کامرس -