یونائیٹڈ بینک نے اپنے حصص کو بڑھاکر61.37 فیصد تک کردیا

یونائیٹڈ بینک نے اپنے حصص کو بڑھاکر61.37 فیصد تک کردیا

کراچی (آن لائن) برطانیہ کے اہم اور بڑے ادارے بیسٹ وے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ابوظہبی گروپ سے10.3 فیصد اضافی حصص حاصل کرکے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ( یوبی ایل) مےں اپنے حصص کو بڑھاکر(61.37) فیصد تک کردیا ہے۔120 ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کرکے بیسٹ وے گروپ نے اپنے مشترکہ منصوبے ابوظہبی گروپ کے تمام حصص حاصل کرلئے ہیں۔ اس سرمایہ کاری کے بعد انتظامی حقوق اوربینک کا کلی اختیار بیسٹ وے گروپ کو حاصل ہوگیا ہے۔19 دسمبر2013ءکو انتظامی منظوری کے حصول کے بعد سر انور پرویز او بی ای اورہلال پاکستان کے چیئرمین بیسٹ وے کو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

 ےہاں سے جاری پریس ریلےز کے مطابق یہ تعیناتی شیخ نیہان بن مبارک النیہان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہونے کے بعد کی گئی۔بیسٹ وے گروپ کے چیف ایگزیکٹو اوریوبی ایل کے ڈائریکٹر ضمیر چوہدری نے یو بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اس کا اعلان کیا ۔ ضمیر چوہدری نے کہا کہ سر انور پرویزکی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی حیثیت سے تقرری قدرتی اور متفقہ انتخاب ہے۔ضمیر چوہدری نے مزید کہا کہ سر انور پرویزکی چیئرمین شپ کے تحت یوبی ایل آگے بڑھنے کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے کامیابیوں کی نئی بلندیوں کو چھولے گا۔ انہوںنے ابوظہبی گروپ کے شےخ نیہان کی بینک کے لئے نجکاری کے عرصے کے بعد بینک کی کامیابی مےں ان کی قابل قدر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ضمیر چوہدری جو کہ بیسٹ وے کو عالمی شناخت دینے کے معمار ہیں۔ انہوںنے بیسٹ وے کو پاکستان کا ایک ایسا بڑا غیر ملکی سرمایہ کار بنادیا جس نے1.5 بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری سے دوسرے سب سے بڑے سیمنٹ مینوفیکچرر بیسٹ وے سیمنٹ اور دوسرے بڑے نجی بینک یوبی ایل کی ملکیت حاصل کی۔یو بی ایل نے خود کو اپنی عددی حیثیت سے نکال کر ایک نیا جنم لیتے ہوئے شاندار انٹرپرائز کی حیثیت دی۔ اکتوبر2002 سے بیسٹ وے گروپ نے0.6 بلین ڈالر کی یوبی ایل مےں سرمایہ کاری کی۔ بعد از نجکاری عرصہ بینک کے منافع1.5 بلین روپے سے بڑھاکر19.7 بلین روپے تک پہنچادیا اور ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں61بلین روپے ادا کئے۔ بینک نے فلاحی کاموں کے لئے404.6 روپے کی امداد دی۔یوبی ایل کے اثاثہ جات10.3 بلین ڈالر‘ ایڈوانسز3.9 بلین ڈالر اور ڈیپازٹس8.4 بلین ڈالر مالیت کے ہیں۔ یو بی ایل کی پاکستان مےں1300 سے زائد برانچوں کا وسیع نیٹ ورک ہے۔ بینک نے بین الاقوامی طوپرر برطانیہ‘ مشرق وسطیٰ‘ شمالی امریکہ اور چین مےں بھی اپنے قدم جمائے ہےں۔ بینک نے گزشتہ سال اپنی ایک ذیلی شاخ تنزانیہ مےں بھی کھولی ہے۔ یو بی ایل 17,700 افراد کو روزگار فراہم کررہا ہے اوراپنے5ملین سے زائدصارفین کی خدمات کررہا ہے۔بینک نے ستائش اور متعدد ایوارڈ جیتے ہیں۔ گزشتہ دوسال سے یوبی ایل کو فخر ہے کہ وہ مسلسل برطانیہ کے بینکر میگزین سے پاکستان کا سب سے بہترین بینک کا ایوارڈ حاصل کررہا ہے۔#

مزید : کامرس