ملائیشین پام آئل کی قیمت میں کمی

ملائیشین پام آئل کی قیمت میں کمی

کوالا لمپور(اے پی پی)ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں کمی آگئی ۔ جمعرات کو کروڈ اورریفائل پام آئل کی طلب میں کمی آنے کے باعث اس کی فی ٹن قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ۔ ملائیشیاءڈرائیو ٹییو ایکس چینج میں بنچ مارک جون کنٹریکٹ کے تحت پام آئل کے سودے 2,690رنگٹ (816ڈالر) فی ٹن میں ہوئے جبکہ دوسری طرف ایشیائی ٹریڈ میں یو ایس سوئے آئل کنٹریکٹ برائے مئی میں 3فیصد اضافہ ہوا۔ ڈیلین کموڈیٹیز ایکس چینج میں ستمبر کیلئے سویا بین کنٹریکٹ میں سویا بین آئل کی فی ٹن قیمت میں بھی 0.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید : کامرس