بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ اور والدین کا بہت بڑا کردار ہے، محمد ایوب

بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ اور والدین کا بہت بڑا کردار ہے، محمد ایوب

لاہور(پر) بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ اور والدین کا بہت بڑا کردار ہے اچھے معاشرے کی تشکیل کے لئے تعلیم ہی بنیاد ہے ہم اپنے بچوں کو روشن مستقبل کے درخشاں باب کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کااظہار گزشتہ روز شمالی لاہور کوٹ خواجہ میں سعید میں سحر برائٹ سکول سسٹم کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ایوب نے تقریب تقسیم انعامات میں کیا تقریب کے مہمان خصوصی علامہ پیر محمد مجددی سیفی سرپراست اعلیٰ انجمن بہارا سلام شمالی لاہور تھے جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلباءوطالبات میں شیلڈز انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پرنسپل محمد ریحان کے علاوہ سکول ہذا کے طلباءوطالبات اساتذہ کرام اور والدین کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4