آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی وزیر خزانہ کے بیان کی مذمت

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی وزیر خزانہ کے بیان کی مذمت

لاہور(پر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے 26 مارچ کو قومی اسمبلی میں دیئے گئے اس بیان کی پُرزور مذمت کرتے ہیں کہ آئندہ مالی بجٹ2014-15 سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ زیر غور نہیں ہے اپنے اس بیان میں انہوں نے گزشتہ سال بجٹ کے موقع پر دیئے گئے اس بیان کی نفی کردی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ نئے مالی سال میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیاجائے گا وزیراعظم ڈاکٹر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملازمین کش پالیسی سے روکیں اور مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیاجائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4