شیخ رشید کو کینیڈا جانے سے روکے جانے کے اقدام کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ

شیخ رشید کو کینیڈا جانے سے روکے جانے کے اقدام کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ

لاہور(سپیشل رپورٹر )پاکستان عوامی مسلم لیگ لاہور کے صدر ڈاکٹر محمد عارف انور چودھری کی قیادت میں عوامی مسلم لیگ لاہور کے کارکنان نے لاہور پریس کلب کے سامنے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور ایم این اے شیخ رشید احمد کو کینڈا جانے سے روکے جانے کے اقدام کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شیخ ندیم ‘ ڈاکٹر آصف چودھری ‘ عظیم بٹ اور ہما طارق سمیت عوامی مسلم لیگ کے کارکنان نے شرکت کی اور اس موقع پر اپنے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر احتجاجی کلمات درج تھے جبکہ اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد انور چودھری نے کہاکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو کینڈا جانے سے روکنے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس جمہوری دور حکومت میں آمرانہ روئیے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اگر آئیندہ حکومت نے کوئی ایسا اقدام کیا تو عوامی مسلم لیگ کے کارکنان ملک بھر میں احتجاج کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1