گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر84دکانداروں کے چالان
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کر تے ہوئے459دکانوں پر چھاپے ما رے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر84دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ80 ہزار6سو روپے کے جر مانے عائد کیے جبکہ2مقدمات درج کروائے گئے اور2افراد کو گرفتار کروا دیا گیا۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی نہ کر نے دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ بلا امتیاز گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈا ؤن جا ری رکھے گی۔