سنی اتحاد کونسل کا آج ”یومِ شہدائے امن“منانے کااعلان

سنی اتحاد کونسل کا آج ”یومِ شہدائے امن“منانے کااعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبوب صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں، افسروں اور دوسرے شہریوں کی یاد میں آج ”یومِ شہدائے امن“ منا یا جائے گا اس سلسلہ میں اسلام میں ”رُتبہ¿ شہادت“ کے موضوع پر خطباتِ جمعہ دیئے جائیں گے اور علمائے اہلسنّت جمعہ کی تقریروں میں وطن کےلئے جانیں قربان کرنےوالے فوجیوں اور دوسرے شہریوں کو خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ نماز جمعہ کے بعد شہداءکے ایصال ثواب کےلئے خصوصی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4