لڑکی کے اغواءکے مقدمہ میں ملوث مشتاق اوراسکی اہلیہ کوقید اور جرمانہ کی سزا

لڑکی کے اغواءکے مقدمہ میں ملوث مشتاق اوراسکی اہلیہ کوقید اور جرمانہ کی سزا

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے22سالہ لڑکی کے اغواءکے مقدمہ میں ملوث مشتاق اوراسکی اہلیہ کو21،21سال قید اور 2،2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنادیاہے جبکہ مقدمہ میں شریک ملزمہ ثریاکوشک کافائدہ دیتے ہوئے بری کردیاہے استغاثہ کے مطابق مشتاق نے اپنی اہلیہ کی مدد سے فیکٹری ایریاکی رہائشی 22 سالہ شازیہ کواغواکرکے اہلخانہ سے تاوان طلب کیاتھا پولیس تھانہ فیکٹری ایریانے مقدمہ کے اندراج کے بعد مشتاق اوراسکی اہلیہ اورساتھی خاتون ثریاکوگرفتارکرکے مغویہ کوبرآمدکرکے مقدمہ کاچالان عدالت میں پیش کردیاتھاعدالت نے گزشتہ روزگواہوں کے بیانات اوروکلاءدلائل کے بعد جرم ثابت ہونے پرملزمان کومذکورہ بالاسزاکاحکم دے دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4