قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان عدم شہادت کی بناءپر بری

قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان عدم شہادت کی بناءپر بری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمداکمل خان نے قتل کے مقدمے میں ملوث عرفان اور شبیر کو عدم شہادت کی بناپر بری کر دیا ہے جبکہ شریک ملزم عبدالستار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر د ئیے ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ مناواں میں مقدمہ درج تھا استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2007ءمیں معمولی تنازعہ فائرنگ کرکے عبدالشکور کو قتل کر دیا تھا فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل کرکے عرفان اور شبیر کو عدم شہادت کی بناپر بری کر دیا ہے جبکہ شریک ملزم عبدالستار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر د ئیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4