کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،راشدہ یعقوب

کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،راشدہ یعقوب

لاہور(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کیلئے صوبے میں 6 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے مقامی کوئلے کو استعمال میں لاکر بجلی پیدا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے پولینڈ کی کمپنیاں کان کنی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے پنجاب حکومت چولستان میں قائد اعظم سولر پارک کے منصوبے پر کام کررہی ہے اور یہاں حکومت اپنے وسائل سے 100میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگا رہی ہے پنجاب حکومت جدید گارمنٹس زون بھی بنا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1