حکمران ملک کو لبر ل ازم کی طرف دھکیل چکے ہیں،ہشام الٰہی ظہیر

حکمران ملک کو لبر ل ازم کی طرف دھکیل چکے ہیں،ہشام الٰہی ظہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان کی بنیاد،اساس، طاقت کا سر چشمہ لاالہ اللہ ہے حکمران ملک کو سیکولر ، لبرل ازم کی طرف دھکیل چکے ہیں وطن عزیز فرقہ واریت کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے قوم لسانیت کی بنیاد پر تقسیم در تقسیم ہو رہی ہے دُشمنان اسلام ، کفار اور طاغوتی قوتیں پاکستان اور دین اسلام کے خلاف سازشوں کا جال بھن رہی ہیں تا کہ قوم کو دین اسلام سے دور کرکے تاریکیوں میں پھینک دیا جائے ان خیالات کا اظہار جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر(فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے مر کز اہلحدیث لارنس روڈ میں علمائے کرام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہشام الہٰی ظہیر نے کہا بھارت، امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی ،خو دمختا ری کو نقصان پہنچایا ہے پاکستانی حکمران کفار اور طا غوت کے آگے کٹ پتلی بنے ہوئے ہیں قوم کو فرقہ واریت کی دلدل سے نکل کر دین اسلام کی سر بلندی کیلئے ایک ہونا چاہئے مذہبی جما عتوں کے قائدین مفادات کی کشتی سے نکل کر وطن عزیز کو قرآن و سنت کا دیس بنانے کیلئے میدان عمل میں نکلیں ملک و قوم کی تقدیر قرآن و سنت کے عملی نفاذ سے سنبھلے گی آئی ایم ایف اپنی مرضی پاکستانی قوم پر زبردستی مسلط نہیں کر سکتی حکمرانوں کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل کر قوم کے مسائل کے حل کی طرف اپنی توجہ مر کوز کر نی چاہئے اُنہوں نے مزید کہا جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ہر فورم پر پاکستان میں ہونے والی بد امنی ، عوام دُشمن پا لیسیوں کے خلاف اور دین اسلام کی سر بلندی کیلئے اپنی آواز حق کو بلند کیا ہے اور انشاء اللہ کوئی ساتھ دے تب بھی نہ دے تب بھی ہم پاکستان کے استحکام اور اس کو قرآن و سنت کا دیس بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کی تا ریخ شہا دتوں سے بھری ہوئی ہے۔