اکابرین جمعیت علماء کی پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،حافظ نصیر نورانی

اکابرین جمعیت علماء کی پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،حافظ نصیر ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور کے صدر مولانا حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان کے اکابرین نے وطن عزیز پاکستان کے حصول کے لئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں ہیں اس جماعت نے ملک میں ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی اوراستحکام کی بات کی ہے اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے نفاذ نظام مصطفےٰﷺ کے لئے جدوجہد کررہی ہے جمعیت علماء پاکستان کا 66 واں یوم تاسیس آج ہمیں ایک بار پھر اس وطن کے حصول کے اصل مقاصد یاد کروا رہا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کے حصول کے لئے قربانیاں اس لئے دیں تھیں کہ یہاں رسول اکرم ﷺ کا لایا ہوا نظام نافذ ہو گا اس عہد کی تجدید کے لئے 30 مارچ کو جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ لاہور میں نظام مصطفےٰ کنونشن تجدید عہد ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی لاہور کے زیر اہتمام 30 مارچ کے کنونشن کے انتظامات کے لئے منعقدہ جے یو پی ضلع لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ملک بشیر احمد نظامی ،ایم اے مہر ،رشید احمد رضوی ،مفتی تصدق حسین ،رانا رحمت علی ،قاری خلیل مہروی ،مولانا شبیر حسین فریدی ،مولانا محمدسلیم ،طارق حسین صدیقی،مولانا سرفراز احمد قادری ،مفتی جمیل رضوی ،مولانا وسیم شہزاد قادری ،حافظ مقصود احمد،محمد امجد شفیع،ملک مختار اسلم ،ذیشان فرید،محمدمحبوب اور دیگر اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں کنونشن کے انتظامات کے لئے انتظامی اور استقبالیہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1