ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ

ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار رانا حامد ولید نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت عدالت عالیہ کے مستقل ججوں کی تعداد مکمل کئے بغیر ایڈیشنل ججز کو تعینات نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ججز مستقل ہونے تک آزادانہ فیصلے نہیں کر پاتے جو عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ججز تعیناتیوں کے حوالے سے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کو سفارشات مرتب کرنے کا بھی کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔انہوں نے عدالت سے جوڈیشل کمیشن رولز کو آئین کے تابع کرنے کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -