قصور،ننکانہ ،لاہوراور شیخوپورہ کو ایل ڈی اے کے ماتحت کرنے کیخلاف درخواست پرفریقین کو دوبارہ نوٹس

قصور،ننکانہ ،لاہوراور شیخوپورہ کو ایل ڈی اے کے ماتحت کرنے کیخلاف درخواست ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قصور،ننکانہ ،لاہوراور شیخوپورہ کو ایل ڈی اے کے ماتحت کرنے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل اشتر اوصاف علی نے کہا کہ چار اضلاع کی حد بندی کو ایل ڈی اے کے سپرد کرنا آئین پاکستان اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی واضح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاون انتظامیہ کا سربراہ صرف منتخب نمائندوں کو ہی بنایا جا سکتا کسی بیوروکریٹ کو سربراہی نہیں دی جا سکتی۔

مزید : صفحہ آخر