سپریم کورٹ بار کے نائب صدر نے نظر انداز کئے جانے پر اجلاس عام بلانے کیلئے قرار داد جمع کرا دی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ بار کے نائب صدر رانا نعیم سرور نے نظر انداز کئے جانے پر سپریم کورٹ بار کا اجلاس عام بلانے کے لئے قرار داد جمع کرا دی۔اس حوالے سے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر رانا نعیم سرور نے سپریم کورٹ بار کے سامنے اپنے حامیوں کے ساتھ سڑک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضی آزادانہ فیصلے کرنے کی بجائے انکے سیاسی مخالفین کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ منتخب نائب صدر ہیں مگر بار کے انتظامی معاملات میں انہیں شامل نہیں کیا جا رہا اور انکے مینڈیٹ کی توہین کی جا رہی ہے۔اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا کہ بار کے منتخب نمائندوں کے ساتھ ایک گروپ کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔بار کے منتخب عہدیداروں کا احترام سب پر لازم ہے تھڑے کی سیاست بند کی جائے۔