لاہور ہائیکورٹ نے اڑھائی کروڑ کی گیس چوری میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے اڑھائی کروڑ کی گیس چوری میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اڑھائی کروڑ کی گیس چوری میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ جسٹس علی باقر نجفی نے شاہدرہ کے رہائشی ملزم بشارت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع کی تو ملزم کے وکیل ضیاءالاسلام ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ سوئی گیس نے بے بنیاد الزامات لگا کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی ضمانت منظور کر کے رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں، پولیس اور پراسیکیوشن کے وکلاءکی طرف سے عدالت کو بتایا کہ محکمہ سوئی گیس کی چھاپہ مار ٹیم نے رنگے ہاتھوں ملزم کو پکڑا تھا، ملزم گھریلو کنکشن پر کمپریسر لگا کر سی این جی تیار کرکے فروخت کر تا تھا، انہوں بتایا کہ ملزم 2کروڑ56لاکھ کی گیس چوری میں ملوث ہے۔

مزید : صفحہ آخر