سوئی ناردرن کی خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے لاکھوں کی گیس چوری پکڑ لی

سوئی ناردرن کی خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے لاکھوں کی گیس چوری پکڑ لی

لاہور (خبر نگار)جی ایم سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن محمود ضیاءاحمد کی نگرانی میں ٹاسک فور س کی خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات پر گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی گیس چوری پکڑ لی ۔ ٹاسک فور س ٹیم کے سربراہ ایگزیکٹو انجینئر طلعت محمود کے مطابق ٹاسک فورس کی ٹیم نے این ایف سی سوسائٹی میں ایک جعلی میٹر کے ذریعے گیس چور ی پکڑ کر میٹر منقطع کر دیا دریں اثنا واپڈا ٹاﺅن میں ٹاسک فورس نے واپڈا ٹاﺅن میں 18کوارٹروں کو غیر قانونی طور پر گیس فراہم کرنے والا ایک گھریلو میٹر منقطع کر دیا جبکہ رانی پنڈ ہربنس پورہ میں 7گھروں کو غیر قانونی طورپر گیس فراہم کرنے والے دو گھریلو میٹر منقطع کر دیئے ۔

مزید : صفحہ آخر