سی این جی سیکٹر اور انڈسٹری کو 2دن کیلئے گیس کی فراہمی بحال

سی این جی سیکٹر اور انڈسٹری کو 2دن کیلئے گیس کی فراہمی بحال

لاہور (خبر نگار) سوئی ناردرن کی جانب سے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے زون ون کے شہروں میں سی این جی سیکٹر اور انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ۔ سی این جی سیکٹر اور انڈسٹری کو دو دن کے لئے گیس کی فراہمی بحال کی گئی ہے ۔ سی این جی سیکٹر اور انڈسٹری کو اتوار کی صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی بحال رہے گی ۔ پنجاب میں سی این جی کے زون ون کے شہروں میں لاہور ، شیخوپورہ ، ملتان ، ساہیوال ، گوجرانوالہ اور گجرات شامل ہیں جبکہ انڈسٹری کے زون ون کے شہروں میں لاہور ، شیخوپورہ اور ساہیوال شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر