سرمنڈوانے پر بچی کو سکول سے نکال دیا گیا

سرمنڈوانے پر بچی کو سکول سے نکال دیا گیا
سرمنڈوانے پر بچی کو سکول سے نکال دیا گیا

  


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ جملہ تو سناہی ہوگاکہ سر منڈاتے ہی اولے پڑے، اس کی عملی مثال شخصی آزادی اور انسانی حقوق کی بات کرنیوالے امریکہ میں دیکھنے کو ملی جہاں سرمنڈوانے پربچی کو سکول سے نکال دیا گیا۔ امریکی ریاست کولوراڈو میں طالبہ کامرائن رینفر وکوسرمنڈوانے پر سکول سے نکال دیا گیا۔ رینفرو کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اپنی دوست ڈیلا نے کو اکیلا چھوڑنا نہیں چاہتی اور اس سے اظہار یکجہتی کے لئے رینفرو نے اپنا سرمنڈوایا۔ گیارہ سالہ ڈیلا نے کینسر میں مبتلا ہے اور سیموتھراپی کے دوران انہیں گنجا ہونا پڑا۔ ڈیلنے کہتی ہیں کہ رینفرو نے ان کا ساتھ دیا جس پر وہ خود کو بہت خاص محسوس کررہی ہیں۔ کینسر میں مبتلا ڈیلانے کی ماں نے کہا ہے کہ چھوٹی لڑکی رینفرو کا یہ کام ایک بڑا عمل ہے۔ لیکن سکول حکام کہتے ہیں کہ رینفرو نے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر