کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا دھمکی آمیز خط مو صول ہو ا ہے ۔بلاول

کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا دھمکی آمیز خط مو صول ہو ا ہے ۔بلاول

کراچی(آن لائن)پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھ پر حملہ ہوا تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی،شریف برادران کالعدم تنظیم کیخلاف کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں شامل ہونے کی خواہش مند ہے مگر جب تک وہ مارشل لاء کی حمایت اور سندھ کی تقسیم جیسے خیالات سے پیچھے نہیں ہٹتی ان کا سندھ حکومت میں شامل ہونا تقریباً ناممکن ہے۔ ایسے خیالات کے ہوتے ہوئے ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔

مزید : صفحہ اول