گرلز کالج میں شہباز شریف کی انگریزی تقریر
لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر): وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج فار ویمن چونا منڈی کے کانووکیشن سے اردو اور انگریزی میں خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں شرکت سے قبل کالج کی عمارت اور باغ کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے باغ کی خستہ حالی اور عمارت کے بعض حصوں کی بروقت تعمیر و مرمت نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور پرنسپل کو فی الفور اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔