45 منٹ میں 2 پولیس مقابلے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو ہلاک

45 منٹ میں 2 پولیس مقابلے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو ہلاک ...

                                    لا ہو ر ( شعیب بھٹی )صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی وارداتوںسے پریشان حال پولیس نے بالآخر مبینہ مقابلوں کا سلسلہ تیز کر دیا اور گزشتہ روز بھی پون گھنٹے میں شہر کے دو مختلف مقا ما ت پر 3ڈا کوﺅ ں کو موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق علاقوں کی ناکہ بندی کرواکر فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں کی نعشیں مردہ خانے میں جمع کرادی گئیں ہیں۔ تفصےل کے مطا بق شہر میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں کو روکنے میں ناکامی پر پولیس نے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ3 ڈاکوھَیر کے علاقہ صو فےہ فا ر م ہا ﺅ س کے قر ےب راہگیروں سے لو ٹ ما ر میں مصروف ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولےس اپنی بھا ر ی نفر ی کے سا تھ موقع پر پہنچ گئی ڈا کوﺅ ں نے پولیس کو دیکھتے ہی فا ئر نگ شرو ع کر د ی، جو ابی فا ئر نگ میں 1 ڈا کو ما را گےا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ پو لےس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بند ی کرواکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی عمر 30سال ہے اور اس کے قبضے سے ایک پستول،نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔جبکہ راوی روڈ کے علاقہ رنگ روڈ پر پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا،ناکہ پر پولیس نے دوموٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ 2 ڈاکو موقع پرہی دم توڑ گئے۔پولیس نے ڈاکووں کی نعشوں کو مردہ خانے جمع کروادیا ہے،پولیس کے مطابق شفیق آباد کے علاقہ رنگ روڈ پر پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھا جس پر انہوں نے دو مشتبہ موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر موٹرسائیکل سواروں نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس نے جوابی فائرنگ میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے پو لےس سے ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں کی شناخت سکندر عرف بلی اور ندیم عرف دیما کے نام سے کی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ سکندر عرف بلی چھ قتلوں سمیت دیگر درجنوں وارداتوں اور ندیم عرف دیما دکیتی چھتیس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش کو مردہ خانے جمع کرواکر اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر