بینک فراڈ، گرفتار عمران اور کاشف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد

بینک فراڈ، گرفتار عمران اور کاشف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد

لاہور (نامہ نگار )احتساب عدالت نے بینک فراڈ کے الزام میں گرفتار عمران عزیز اور کاشف علی اسد کو9اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کی تحویل میں دے دیا ہے۔ ملزمان نے این آئی بی(نب) بینک میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا تھا ۔ فاضل جج نے گزشتہ روز ملزمان کا ریمانڈ دےتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک اپنی تفتیش مکمل کرلیں ۔احتساب عدالت نے ریلوے سکریپ خورد برد کیس میں ملوث جواد احمد اور محمد ذیشان کے جو ڈیشل ریمانڈ میں 9اپرےل تک توسیع کر دی ہے ۔ فاضل جج نے گزشتہ روز ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزمان کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کر دیں ۔ احتساب عدالت نے ”بلز اینڈ بیئرز“ کے ڈائریکٹر شاہد حسن اعوان کے خلاف دائر فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت 2اپریل تک ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل جج نے استغاثہ کے چار گواہان کے بیانات قلمبند کئے۔

مزید : علاقائی