چرس بیچنے سے منع کرنے پر 5 افراد نے 3 بچوں کے باپ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

چرس بیچنے سے منع کرنے پر 5 افراد نے 3 بچوں کے باپ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ...

                                                        لا ہور (شعیب بھٹی)تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ میں منشےا ت فرو ش گروہ کے 5افراد نے چرس بیچنے سے منع کرنے پر 3بچوں کے باپ کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیااور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے لا ش کو پو سٹ ما ر ٹم کے لئے مر د ہ خانے مےںبھجواکر پانچوںملزمان کے خلا ف مقد مہ در ج کرلیا ہے، تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔تفصےلا ت کے مطا بق تھانہ لیاقت آباد محلہ آرائیاں چھوٹی پھاٹکی کوٹ لکھپت کے رہائشی 45سا لہ محنت کش محمد خالد کے محلہ میںمنشےا ت فرو ش نجیب ،حسیب،قدوس،شہزاد، شعیب اور رﺅف عرصہ دراز سے منشےا ت بیچنے کا مکروہ دھندہ کررہے ہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز خالد نے مذکورہ افراد کو منشیات بیچنے سے منع کیا جس پر انکی تلخ کلامی ہوگئی اور انہوں نے طیش میں آکر اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔مقامی افراد نے زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔مقتول کے بھا ئی نے نمائندہ ”پاکستان “سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان قدو س اور نجےب سمیت انکے دیگر ساتھی علاقے میں منشےا ت فرو خت کر کے نوجوان نسل کو اس لعنت میں مبتلا کررہے ہیں اور اسی کو ختم کرنے کے لئے اسکے بھائی نے انہیں پہلے بھی منع کیا تھا جس پرانہوں نے اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا لیکن بعدازں مقامی رہائشیوں نے صلح صفائی کروادی تھی مگر گزشتہ روز مذکورہ ملزمان نے اسکے بھائی کی زندگی ہی چھین لی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ تمام افراد عادی مجرم ہیں اور متعدد مقدمات پہلے بھی انکے خلاف مختلف تھانوں میں درج ہیں اور انہیں پولیس کی سرپرستی بھی حاصل ہیں ۔متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلواکر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جنہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : علاقائی