ایل اوایس کے قریب 2 بچے گندے نالے میں گرگئے حالت تشویشناک مکینوں کا شدید احتجاج

ایل اوایس کے قریب 2 بچے گندے نالے میں گرگئے حالت تشویشناک مکینوں کا شدید ...

 لاہور(کرائم سیل)ا چھر ہ کے علاقہ ایل او ایس کے قریب کھیلتے ہو ئے دو بچے گندے نالے میں گر گئے ،علاقہ کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں نکال کر ہسپتال میں پہنچایاجہا ں ڈا کٹرو ں کے مطا بق ان کی حالت تشویشناک ہے ۔علاقہ مکینو ں نے انتظا میہ کے خلاف ا حتجا ج کیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاج ختم کرایا ۔تفصیلات کے مطابق ایل او ایس اچھر ہ کے علاقہ میں دو کمسن بچے 11سا لہ احمد اور 9سا لہ عمر گز شتہ روز گندے نالے کے قر یب کھیل ر ہے تھے کہ پا ؤ ں پھسل جا نے کی و جہ سے اچا نک نا لے میں گر گئے ، بچو ں کی چیخ و پکا ر سن کر اہل علاقہ نے فوری طورپر نالے میں چھلانگیں لگا کر دونو ں بچوں کو گند ے نا لے سے نکال کرمقا می ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے بھر پور احتجاج کیا جس کے باعث ٹر یفک جا م ہو گئی اور گا ڑیو ں کی لمبی قطا ریں لگ گئیں ،ٹر یفک جا م ہو نے سے ایمو لینس بھی ر ش میں پھنسی ر ہی ۔وا قعہ کی ا طلا ع ملتے ہی ڈی ایس پی ا چھر ہ عمران کرا مت بخاری نے موقع پر پہنچ کر لوگوں سے مذاکرات کئے جس کے بعد عوام منتشر ہو گئے۔

مزید : علاقائی