اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس میں بم کی اطلاع، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس میں بم کی اطلاع، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد کچہری کے قریب ایف ایٹ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دفتر میں بم کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔تلاشی کے بعد دفتر کو کلیئر قرار دے دیا گیا جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بم کی اطلاع جھوٹی تھی تاہم پھر بھی دفتر کی مکمل سکریننگ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایف ایٹ واقع اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دفتر میں بم کی اطلاع پر پورے دفتر کی تلاشی لی گئی ۔بعد ازاں اس اطلاع کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے بم کی تلاش بند کر دی گئی ۔

مزید : علاقائی