امریکہ: بد عنوانی کے الزام میں ریاست نارتھ کیرولینا کا میئر گرفتار

امریکہ: بد عنوانی کے الزام میں ریاست نارتھ کیرولینا کا میئر گرفتار
امریکہ: بد عنوانی کے الزام میں ریاست نارتھ کیرولینا کا میئر گرفتار

  


 واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی ریاست نارتھ کیرولینا میں میئر کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔پیٹرک کینن پر 48ہزار ڈالرز رشوت لینے کا الزام ہے، شارلٹ شہر میں یہ کارروائی ایف بی آئی کے خفیہ ایجنٹ نے کی۔ایک اطلاع پر پیٹرک کینن کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیااور 48ہزار ڈالر رشوت لینے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ان پر عدالت میں استغاثہ نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرنے،سرکاری فنڈز میں خردبرد اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔پیٹرک کینن کو ابتدائی سماعت کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی