میامی ماسٹرز، نو ویک جو کووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست

میامی ماسٹرز، نو ویک جو کووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر کو اپ سیٹ ...
میامی ماسٹرز، نو ویک جو کووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست

  


میامی (سپورٹس ڈیسک) سربین ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ اور کائی نشکوری فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میامی ماسٹرز ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سترہ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ اینڈی مرے سے تھا۔ جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کا مقابلہ جاپان کے کائی نشکوری سے تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نشکوری کے ساتھ رہی اور نشکوری نے فیڈرر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-6، 7-5 اور 6-4 سے زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔خواتین مقابلوں میں چین کی نامور ٹینس سٹار لی نا اور سلواکیہ کی ڈومنیکا کیبلکوا ویمنز سنگلز میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور پولینڈ کی تھرڈ سیڈ اگنیسکا راڈوانسکا کوارٹر فائنل میں ہاکر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئیں

مزید : کھیل