بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ، پھر سے لوڈ شیڈنگ کا بد ترین سلسلہ شروع

بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ، پھر سے لوڈ شیڈنگ کا بد ترین سلسلہ شروع
بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ، پھر سے لوڈ شیڈنگ کا بد ترین سلسلہ شروع

  


لاہور(کامرس رپورٹر)بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کر گیا ۔ شارٹ فال میں اضافہ کے باعث ملک میں ایک بار پھر بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں دو گھنٹے تک کا اضافہ کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں چودہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ ملک کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث ڈیمانڈ میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب پی ایس او کی جانب سے تیل کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے پیداوار میں کمی کا رجحان ہے ۔ گزشتہ روز بھی لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں ہر سب ڈویژن میں مختلف اوقات میں ایک ایک فیڈرز مرمت اور نقص کے نام پر چھ سے اٹھ گھنٹے تک کے لئے بند رکھا گیا ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 13310 میگا واٹ جبکہ پیداوار 8720 میگاواٹ رہی طلب و رسد میں 4590 میگا واٹ کا فرق رہا

مزید : بزنس