ملائیشین طیارے کی تلاش میں حصہ لینے والا بھارتی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت پانچ اہلکار ہلاک

ملائیشین طیارے کی تلاش میں حصہ لینے والا بھارتی طیارہ گر کر تباہ ، افسران ...
ملائیشین طیارے کی تلاش میں حصہ لینے والا بھارتی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت پانچ اہلکار ہلاک

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا سپرہرکولیس سی 130طیارہ مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سکواڈن لیڈرسمیت پانچ افسران ہلاک ہوگئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں آگرہ سے اُڑان بھرنیوالا طیارہ مدھیہ پردیش کے علاقے گوالیار سے 72میل دور گر کرتباہ ہوگیا جس میں سوار ایک سکواڈن لیڈر اور دوونگ کمانڈروں سمیت پانچوں مارے گئے ہیں تاہم ابتدائی طورپر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالا طیارہ ملائشین ایئرلائن کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370کی تلاش کیلئے آپریشن میں بھی حصہ لے چکاہے اورحال ہی میں امریکہ سے منگوائے گئے چھ طیاروں میں سے ایک تھا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں