واہگہ بارڈر رینج میں رینجرز کی کارروائی ، شراب کاسمگلر ماراگیا

واہگہ بارڈر رینج میں رینجرز کی کارروائی ، شراب کاسمگلر ماراگیا
واہگہ بارڈر رینج میں رینجرز کی کارروائی ، شراب کاسمگلر ماراگیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈ ر پر رینجرز کی کارروائی کے دوران شراب کا ایک سمگلر ہلاک اور دوسرازخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر رینج میں مشکوک افراد کو سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ کھڑے ہوئے جس پر کارروائی کے دوران ایک شخص ہلاک اور دوسرازخمی ہوگیا۔ دونوں افراد بھارت سے شراب سمگل کرتے تھے اور اُن کے قبضے سے بھارتی شراب کی 47بوتلیں برآمد کرلی گئیں ۔ بتایاگیاہے کہ مرنیوالے 25سالہ آفتاب کا تعلق پتوکی سے ہے جبکہ 19سالہ اعظم زخمی ہے ۔

مزید : لاہور