سری نواسن کی چھٹی ، سنیل گواسکر کو بی سی سی آئی کا عبوری صدر بنانے کاحکم

سری نواسن کی چھٹی ، سنیل گواسکر کو بی سی سی آئی کا عبوری صدر بنانے کاحکم
سری نواسن کی چھٹی ، سنیل گواسکر کو بی سی سی آئی کا عبوری صدر بنانے کاحکم

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ دیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کی چھٹی کرادی اور سنیل گواسکر کو بی سی سی آئی کا صدر بنانے کاحکم دے دیاہے ۔عدالت عظمیٰ نے اپنے عبوری حکم نامے میں قراردیاہے کہ آئی پی ایل سزن چھ میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث ٹیموں پر کوئی پابندی نہیں تاہم تحقیقات جاری رہیں گی ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے جمعہ کو سپاٹ فکسنگ سے متعلق متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا جس کے تحت سری نواسن کو عہدے سے ہٹادیاگیاہے اور اُن کی جگہ پر سنیل گواسکر کو بی سی سی آئی کا عبوری صدر بنانے کا حکم دیاگیاہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر روی ساونت مجموعی طورپر بھارتی صدر کے فرائض انجام دیں گے ۔ عبوری حکم نامے میں واضح کیاگیاکہ آئی پی ایل سیزن 7کے دوران سنیل گواسکر کمنٹری نہیں کرسکیں گے ، چنائے سپرکنگزاور راجھستان رائلز سیریزمیں حصہ لے سکتی ہیں ، کسی کھلاڑی پر کوئی پابندی نہیں تاہم تحقیقات جاری رہیں گی ۔

مزید : کھیل