لیجنڈ فٹبالر میراڈونا پاکستان آنے کو تیار ہوگئے

لیجنڈ فٹبالر میراڈونا پاکستان آنے کو تیار ہوگئے
legend

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی، میرا ڈونا کی جانب سے مثبت جواب بھی آگیا، کہتے ہیں پاکستان کے فٹبالرز کی مدد کرنے کو تیار ہوں۔ میراڈونا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن پاکستان فٹبال فیڈریشن جیسی ہے جس کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے میراڈونا کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مارکیٹنگ کنسلٹنٹ نوید حیدر نے کہا ہے کہ میراڈونا کے منیجر نے ان کی دعوت کا مثبت جواب دیا ہے اور میراڈونا پاکستان فٹبال ٹیم کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔اپنے بیان میں میراڈونا کایہ بھی کہناتھا کہ ارجنٹینا کے فٹبال آفیشلز کو اتنی ہی سمجھ بوجھ ہے جتنی پاکستان کو اور پاکستان میں بھی بہت کچھ اچھا ہے لیکن وہ آج تک ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے. ان کا کہنا تھا کہ ارجنٹینن  فٹبال میں کچھ بھی اچھا نہیں ہے ۔

مزید : کھیل