حضرت اویس قرنی ؓ کا مزار اور مسجد عماربن یاسرشہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک ) شام کے شہر الرقہ میں شدت پسندوں نے حضرت اویس قرنیؓ کا مزار اور اس سے ملحقہ مسجد عمار بن یاسرؓ کو شہید کر دیا۔ شام آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ القاعدہ کی منحرف تنظیم داعش نے مسجد عمار بن یاسرؓ اور حضرت اویس قرنی ؓ کے مزار کو اڑانے کیلئے دو الگ الگ بم دھماکے کیے۔عرب ٹی وی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جامع مسجد کی دیواروں سمیت سفید اور فیروزی رنگوں سے مزین مینار بھی زمین بوس ہو چکے ہیں۔حضرت اویس قرنی ؓکا مزار اور اس سے متصل جامع مسجد عمار بن یاسر ؓ لبنان، عراق اور ایران سے آنیوالے زائرین کی ایک اہم زیارت گاہ سمجھے جاتے ہیں۔ ٹوئٹر پر 3 تصاویر میں مزار اور متاثرہ جامع مسجد عمار بن یاسرؓکو دکھایا گیاہے جس کے بیرونی حصے، دیواریں ملبے کا ڈھیر دکھائی گئی ہیں۔ دوسری تصویر میں مزار اور مسجد کے تباہ ہونے والے بیرونی حصوں کا سڑک پر پڑا ملبہ اور تیسری میں مزارکا اندرونی حصہ جو بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دکھایا گیا ہے۔شہر الرقہ ہی میں دریائے فرات کے دوسرے کنارے پرخلافت عثمانیہ کے ترک فرمانروا سلیمان شاہ کا مزار بھی خطرے میں ہے تاہم اس پرترکی نے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -