ٹی 20 ورلڈکپ: گیل اور سیمی کی ’فائرنگ‘ آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
میرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور اس فتح کے ساتھ ہی گروپ 2 میں ویسٹ انڈین ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آ گئی ہے۔ شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ میکس ویل نے 45 اور بریڈ ہوج نے 35 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا ہدف مقرر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کرس گیل نے 53 رنز بنا کر فتح کی بنیاد رکھی تو ڈیرن سیمی نے 13 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔