اروند کیجریوال پر حملے کی کوشش، کارکنوں نے حملہ آور کی درگت بنا ڈالی

اروند کیجریوال پر حملے کی کوشش، کارکنوں نے حملہ آور کی درگت بنا ڈالی
اروند کیجریوال پر حملے کی کوشش، کارکنوں نے حملہ آور کی درگت بنا ڈالی

  


ہریانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم شخص نے عام آدمی پارٹی کے رہنماءاروند کیجریوال پر حملے کی کوشش کی جس پر عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے حملہ آور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ان کی گردن پر چوٹ لگانے کی کوشش کی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہر حال میں پرامن رہنے کی تاکید بھی کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی